’میں صرف آپ سے اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ آپ دنیا کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں، اپنے کانوں سے سنیں۔ اپنے پیاروں پر اعتماد اچھی بات سہی لیکن بعض دفعہ اندھا اعتماد ہمیں واقعی ہی ’’اندھا‘‘ بنا دیتا ہے۔ ہم ساری زندگی دوسروں کی لاٹھی کو پکڑ کر چلنے کی کوشش کرتے ہیں یہ کوشش کبھی کبھی مہنگی بھی پڑ سکتی ہے کیونکہ اگلا بندہ کسی بھی لمحے وہ لاٹھی چھین کر آپ کو نادانستگی میں گرا بھی سکتا ہے۔‘‘ ان کے لہجے میں طنز کی چھبن اتر آئی۔