عورت کا اصل دشمن کون - معاشرہ، مرد یا عورت خود!

A. Nafees

! پیارے دوستو، اسلام علیکم

 بہت عرصے سے ایک سوچ میرے ذہن پر ھاوی ہے. آپ سب کی  طرح میں بھی بہت سے سوشل میڈیا گروپس برائے خواتین کا حصّہ ہوں. ان تمام گروپس میں جو ایک بات یکساں ہے وہ یہ کہ ہر گروپ میں بہت بڑی تعداد میں عورتیں اپنے ساتھ ہونے والی ظلم کی داستان دوسری عورتوں سے شیر کرتی ہیں. ان میں سے کافی تجربات دوسروں کو نصیحت کرنے کے غرض سے شیر کئے جاتے ہیں، پر اکسر اوقات بہت سی خواتین صرف ہمدردیاں بٹورنے کیلئے ایسی کہانیاں سناتی ہیں جنمیں آدھا ہی سچ بیان ہوتا ہے اور اپنی طرف سے ہوئ ناانصافیوں کو چھپا لیتی ہے. ایسا کرنے کے دو ہی وجوہات نظر آتی ہیں، 

اول یہ کہ #می_ٹو کے ٹرنڈ میں شامل ہو کر لوگوں سے ہمدردی حاصل کرنا اور اپنی پوسٹ پر ذیادہ سے زیادہ likes and comments حاصل کرنا. 

 دوسری وجہ لوگوں کی ہمدردی لیکر اپنے ضمیر کو گِلٹ سے آزاد  کرنا اور خود کو تسلی دینے کے لیے کہ میں ٹھیک تھی.