ہم سب جانتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اسلام کِتنا ہے
ہم سب جانتے ہیں کہ ہمارا معاشرہ کس راہ پر چل نکلا ہے؛ اور ہم اس بحث میں ہیں کہ معاشرے کی خرابی کا باعث زیادہ مرد ہے یا عورت؟
ایک مرد جو ایک عورت کے وجود میں نو ماہ گزرنے کے بعد اس کے جسم سے نکل کر عورت کے سائے میں اپنا پورا بچپن گزارتاہے، اور اسی وجود کے سائے میں پل کر جوان ہوکر، اگر وہ دوسری عورت کی عزت اور تقدس کو پامال کرتا ہے تو جتنی خرابی اس مرد میں ہے، اس سے کہیں زیادہ خرابی اس عورت میں ہے جسکے ہاتھوں میں اس مرد کی پرورش کا ذمہ تھا؛
اس ایک عورت کی اس لاپرواہی کی سزا اس مرد سے وابستہ ہر عورت کاٹتی ہے، کچھ کم، کچھ زیادہ، حتیٰ کہ وہ خود بھی کبھی نہ کبھی اسکے ہاتھوں ذلت کا شکار ضرور ہوتی ہے
نپولین بوناپارٹ کا مشہور قول ہے : "تم مجھے بہترین مائیں دو، میں تمہیں بہترین قوم دونگا". اس لئے گزارش ہے میری، تمام ماؤں سے، خدارا اپنے بچوں کی پرورش میں کوئی سمجھوتہ نہ کریں، بیٹوں کو بیٹیوں پر فوقیت مت دیں، دونوں کو برابر رکھیں، کیونکہ اسی میں آپکی، آپکی اولاد کی، اور ہم سب کی بھلائی ہے
پڑھنے کا شکریہ
کوئی بات بری لگے تو معذرت
ا-ن
.